English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پاکستان کو تیسرے ٹی 20 میں بھی شکست، آسٹریلیا نے وائٹ واش کرکے سیریز نام کرلی

ہوبارٹ: پاکستان مسلسل تیسرا ٹی 20 میچ بھی جیت نہیں سکا اور آسٹریلیا نے وائٹ واش کرتے ہوئے تین ٹی 20 میچز کی سیریز اپنے نام کرلی۔

بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق ہوبارٹ میں ہونے والے سیریز کے آخری میچ میں آسٹریلیا کی جانب سے  پاکستانی ٹیم کا دیا ہوا 118 رنز کا ہدف صرف 11.2 اوورز  ہی میں مکمل کرتے ہوئے  3 وکٹوں کے نقصان پر میچ میں کامیابی حاصل کرلی۔

پاکستانی ہدف کا پیچھا کرتے ہوئے آسٹریلیا کے مارکوس اسٹونس نے 27 گیندیں کھیلیں، جن پر انہوں نے 5 چھکے اور 5 چوکے لگا کر 61 رنز کی شان دار اننگز کھیلی جب کہ جوش انگلس نے 27 اور جیک فراسر نے 18 رنز بنائے۔

پاکستانی فاسٹ بالر شاہین شاہ آفریدی، عباس آفریدی اور جہانداد خان نے ایک ایک کھلاڑی کو پویلین بھیجا۔

قبل ازیں قومی ٹیم نے تیسرے ٹی 20 میچ کا ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، تاہم کوئی بھی کھلاڑی آسٹریلوی بیٹرز کے سامنے زیادہ دیر  ٹھہر نہیں سکا اور نتیجتاً پوری ٹیم 117 رنز بنا کر میدان سے باہر چلی گئی۔ پاکستانی ٹیم مقررہ 20 میں سے صرف 18.1 اوور ہی کھیل سکی۔

پاکستانی بیٹر بابراعظم نے 41 رنز بنائے اور حسیب اللہ 24 رنز بنا سکے۔ اسی طرح شاہین شاہ آفریدی 16، صاحبزادہ فرحان 9، جہاندداد خان 5، عثمان خان 3 رنز بناکر آؤٹ ہو گئے۔ کپتان سلمان آغا، عباس آفریدی، سفیان مقیم ایک، ایک رن بناسکے۔حارث ربغیر کوئی رن بنائے ناٹ آؤٹ رہے۔

آسٹریلیا کے ایرون ہارڈی نے پاکستان کے 3 کھلاڑیوں کو میدان سے باہر بھیجا۔ اسی طرح ایڈم زمپا اور اسپینسر جانسن نے 2، 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

اہم میچ میں قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان شریک نہیں تھے، جس کی وجہ سے ٹیم کی قیادت نائب کپتان سلمان علی آغا نے کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے