English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

زمبابوے کا پاکستان کیخلاف سیریز کیلئے15 رکنی اسکواڈ کا اعلان

Zimbabwe announced 15-member squad

زمبابوے نے پاکستان کے خلاف وائٹ بال سیریز کیلئے اسکواڈ کا اعلان کردیا۔

پاکستان اور زمبابوے کے درمیان 3 ون ڈے اور 3 ٹی 20 میچز کی سیریز شیڈول ہے جس کے لئے زمبابوے نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔

ٹی 20 اسکوڈ کی قیادت سکندر رضا کریں گے جبکہ ون ڈے کے کپتان ایروائن کریگ ہوں گے۔

زمبابوے نے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز دونوں کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے دورہ زمبابوے کے لئے قومی اسکواڈ کا اعلان پہلے ہی کی جاچکا ہے اور پی سی بی کے مطابق وائٹ بال سیریز کے دوران بابر اعظم، نسیم شاہ اور شاہین شاہ آفریدی کو آرام دیا جائے گا۔

زمبابوے کیخلاف ون ڈے اور ٹی 20 کے لیے پاکستانی اسکواڈ میں ڈومیسٹک پرفارمرز نمایاں ہیں، ٹیم میں سلمان علی آغا کے علاوہ احمد دانیال، حارث رؤف، حسیب اللہ، محمد حسنین، محمد عرفان خان اور طیب طاہر دیگر شامل ہیں جنہیں دونوں فارمیٹس کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔

اسی طرح عامر جمال، عبداللہ شفیق، ابرار احمد، فیصل اکرم، کامران غلام، محمد رضوان، صائم ایوب اور شاہنواز دہانی کو ون ڈے ٹیم میں شامل کیا گیا ہے اور ان کی جگہ عرفات منہاس، جہانداد خان، محمد عباس آفریدی، عمیر بن یوسف، قاسم اکرم، صاحبزادہ فرحان، محمد عباس آفریدی اور عثمان خان ٹی 20 فارمیٹ میں آئیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے