ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سابق کپتان اظہر علی پی سی بی یوتھ ڈیولپمنٹ کے سربراہ مقرر

سابق کرکٹر و کپتان اظہر علی کو پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے یوتھ ڈیولپمنٹ کا سربراہ مقرر کردیا گیا۔

پاکستن کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق یہ رول سابق کرکٹر و کپتان اظہر علی کی موجودہ ذمہ داریوں کی توسیع ہوگی، اس وقت وہ قومی سلیکشن کمیٹی کے رکن کے طور پر بھی کام کر رہے ہیں، ان کی تقرری ریکروٹمنٹ کے عمل کے مطابق کی گئی ہے۔

اظہر علی نے کہا کہ میں اس اہم کردار کو نبھانے پر فخر محسوس کرتا ہوں اور ُپرجوش ہوں، ہمارا مقصد ٹیلنٹ کی شناخت کرنا اور انہیں اعلیٰ ترین سطح پر بہترین کارکردگی کے تمام لوازمات سے آراستہ کرنا ہے، میں کلب اور ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کے بعد یہ سمجھتا ہوں کہ مستقبل کے اسٹارز کی تشکیل میں گراس روٹ کی ترقی کا اہم کردار ہے۔

واضح رہے کہ سابق کپتان اظہر علی نے 2010 سے 2022 تک کے کریئر میں 97 ٹیسٹ اور 53 ون ڈے میں پاکستان کی نمائندگی کی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں