بلاوائیو (اسپورٹس ڈیسک) قومی کرکٹ اسکواڈ زمبابوے کے ساتھ ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلنے کے لیے بلاوائیو پہنچ گیا۔ پاکستان اور زمبابوے کے درمیان 3,3 میچز پر مشتمل ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلی جائیں گی۔پاکستان کرکٹ ٹیم آج آرام کرے گی، پاکستان اور زمبابوے کے درمیان پہلا ون ڈے میچ 24 نومبر کو ہوگا۔
