English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کراچی سے لاہور پہنچا دی گئی

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) چیمپئنز ٹرافی کراچی میں اپنا ٹور مکمل کرنے کے بعد لاہور پہنچا دی گئی۔

شیڈول کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) چیمپئنز ٹرافی کو 25 نومبر تک کراچی میں رہنا تھا، تاہم سیاسی جماعت کے احتجاج کے اعلان کے بعد ٹرافی کو لاہور پہنچادیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی تین روز تک کراچی میں رہی، چیمپئنز ٹرافی کو جمعے کے روز کراچی کے مختلف مقامات پر لے جایا گیا تھا، لاہور میں ٹرافی ٹور سے متعلق شیڈول فائنل نہیں ہوا ہے۔

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کو اگلے مرحلے میں 26 نومبر کو افغانستان لے جایا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے