English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پاک ، زمبابوے پہلا ون ڈے کل بلاوایو میں کھیلا جائے گا

القمر

ہرارے(اسپورٹس ڈیسک)زمبابوے اور پاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان3 ون ڈے انٹرنیشنل میچوں پر مشتمل سیریز کا آغاز کل کوئنز اسپورٹس کلب بلاوایو میں پہلے میچ سے ہوگا۔ پاکستان کی کرکٹ ٹیم زمبابوے پہنچ چکی ہے جہاں وہ میزبان ٹیم کے خلاف3 ون ڈے اور 3 ٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ میزبان ا سکواڈ کی قیادت ارون کریگ جبکہ مہمان پاکستانی ٹیم کی سربراہی محمد رضوان کریں گے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان 3 ون ڈے کرکٹ میچوں کی سیریز کا آغاز کل ہوگا ،دوسرا ون ڈے 26 نومبر اور تیسرا و آخری میچ 28 نومبر کو کھیلا جائے گا، تینوں ون ڈے ایک ہی مقام کو ئنز ا سپورٹس کلب بلاوایو میں کھیلے جائیں گے ۔ پاکستان کے خلاف زمبابوے کے 15 رکنی ون ڈے ا سکواڈ میں کریگ ایروائن (کپتان)، فراز اکرم، برائن بینیٹ، جویلورڈ گمبی، ٹریور گوانڈو، کلائیو مڈانڈے، ٹینوٹینڈا ماپوسا، تادیواناشے مارومانی، برینڈن ماوتا، تشنگا موسیکیوا، بلیسنگ مزارابانی، سیچراران، رچرڈان، سیکران اور ڈیوٹی ولیمز شامل ہیں۔ون ڈے سیریزکے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز بھی اسی مقام پر کھیلی جائے گی۔3 ٹی ٹوئنٹی میچوں کا پہلا میچ یکم دسمبر ،دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ 3دسمبر جبکہ تیسرا اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ 5 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے تینوں کوئنز اسپورٹس کلب بلاوایو میں کھیلے جائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے