ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پرتھ ٹیسٹ : بھارت نے آسٹریلیا کو شکست دیدی

سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں بھارت نے آسٹریلیا کو شکست دے دی۔

پرتھ میں کھیلئے گئے بارڈر گواسکر ٹرافی کے پہلے ٹیسٹ میں چوتھے روز بھارت نے آسٹریلیا کو 295 رنز سے شکست دے دی۔

 5 ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کے پہلے میچ میں آسٹریلیا کی ٹیم دوسری اننگز میں 238 رنز بناکر آؤٹ ہو گئی، بھارت نے آسٹریلیا کو جیت کے لیے 534 کا ٹارگٹ دیا تھا۔

دوسری اننگز میں بھارتی ٹیم نے 487 رنز 6 وکٹوں کے نقصان پر ڈکلیئر کی، بھارت کی جانب سے کپتان جسپریت بمرا نے پہلی اننگز میں 5 اور دوسری اننگز میں 3 وکٹیں حاصل کیں۔

بھارت کو آسٹریلیا کے خلاف بارڈر گواسکر ٹرافی میں 0-1 کی برتری حاصل ہو گئی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں