English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ٹینس اسٹار جوکووچ نے سابق حریف اینڈے مرے کو اپنا کوچ مقرر کردیا

القمر

بلغراد (اسپورٹس ڈیسک ) سربیا کے شہرہ آفاق ٹینس اسٹار نوواک جوکووچ نے آسٹریلین اوپن کی تیاری کے لیے اپنے سابق انگلش حریف اینڈے مرے کو کوچنگ اسٹاف میں شامل کرلیا۔غیرملکی خبررساںادارے کے مطابق 24 مرتبہ کے گرینڈ سلیم فاتح نوواک جوکوچ نے کہا کہ اینڈے مرے کوچنگ اسٹاف کا حصہ ہوں گے آسٹریلین اوپن میں ان کے کوچ ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے ایک دوسرے کے خلاف اس وقت سے کھیلا جب ہم کم عمر تھے اور 25 سال تک حریف رہے اور ایک دوسرے سے آگے نکلنے کی کوشش کرتے رہے ۔ان کا کہنا تھا کہ ہمارے درمیان چند ایک یادگار مقابلے بھی ہوئے ، ہمیں گیم چینجر، رسک ٹیکرز اور تاریخ بنانے والے کہا گیا اور میرے خیال میں ہماری کہانی اب ایک نئے باب میں تبدیل ہوگئی ہے۔سربیا کے اسٹار جوکووچ نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ میں اپنے ایک سخت حریف کو اپنے ساتھ ملا لوں اور کوچ کی حیثیت سے اینڈے مرے کو خوش آمدید کہوں گا۔جوکووچ اور اینڈے مرے نے ایک دوسرے کے خلاف 36 مرتبہ مقابلہ کیا جس میں سے 25 مرتبہ جوکووچ کامیاب رہے اور اپنی برتری مرے کی ریٹائرمنٹ تک برقرار رکھی۔اینڈے مری رواں سال فرانس کے دارالحکومت پیرس میں منعقدہ اولمپکس میں شرکت کے بعد ریٹائر ہوگئے جہاں جوکووچ نے سونے کا تمغہ حاصل کیا تھا۔ اینڈے مرے نے بیان میں کہا کہ وہ نوواک جوکووچ کی ٹیم میں شامل ہونے جارہے ہیں تاکہ آسٹریلین اوپن کی تیاری کے لیے ان کی مدد کروں اور اس کے لیے میں پرجوش ہوں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے