English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

افغانستان نے پاکستان کو شکست دے کرانڈر19 ٹرائنگولر کرکٹ سیریز جیت لی

win the Round 19 Triangular Cricket Series

دبئی: انڈر 19 ٹرائنگولر کرکٹ سیریز کے فائنل میں افغانستان نے پاکستان کو 21 رنز سے شکست دے دی۔

میڈیا ذرائع کے مطابق دبئی کی آئی سی سی کرکٹ اکیڈمی میں کھیلے گئے فائنل میں افغانستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں9 وکٹوں کے نقصان پر 250 رنز اسکور کیے۔ برکت اللہ نے 79 اور نازیف اللہ نے 56رنز اسکور کیے، دونوں کھلاڑیوں کے درمیان 130رنز کی شراکت بھی ہوئی۔

پاکستان کی جانب سے علی رضا اور عبدالسبحان نے 3، 3 وکٹیں حاصل کیں۔

افغانستان کے 251 رنز کے ہدف کے جواب میں پاکستانی ٹیم 48 اوورز میں 229 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔یوں افغانستان نے پاکستان کو 21 رنز سے شکست دے کر انڈر 19 ٹرائنگولر کرکٹ سیریز اپنے نام کرلی۔

واضح رہے کہ انڈر 19 ٹرائنگولر کرکٹ سیریز میں پاکستان اور افغانستان کے علاوہ متحدہ عرب امارات کی ٹیم شامل تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے