English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اسلام آباد میں سیاسی کشیدگی، پاکستان شاہینز،سری لنکا ‘اے’ کے 2میچز ملتوی

القمر

اسلام آباد(اسپورٹس ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ نے سری لنکا کرکٹ کی مشاورت سے وفاقی دارالحکومت میں سیاسی کشیدگی کے باعث پاکستان شاہینز، سری لنکا اے سیریز کے آخری2، 50 اوور کے میچز ملتوی کر دیے۔ آخری2 میچ آج اور جمتہ المبارک کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں شیڈول تھے۔ دونوں بورڈز سیریز کو مکمل کرنے کے لیے نئی تاریخوں کو حتمی شکل دینے کیلیے تعاون کریں گے۔ شاہینز نے پیر کو 4,2 روزہ میچوں میں 1-0 اور ابتدائی 50 اوور کا میچ 108 رنز سے جیت کر سیریز میں برتری حاصل کی تھی۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے