English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پہلی IoBM سپر لیگ (ISL ’24) انٹر یونیورسٹی کرکٹ چیمپئن شپ

کراچی، (اسپورٹس رپورٹر) پہلی IoBM سپر لیگ (ISL ’24) انٹر یونیورسٹی کرکٹ چیمپئن شپ 2024 راشد لطیف کرکٹ اکیڈمی (RLCA) گلبرگ میں مزید 2 میچز کے فیصلے ہو گئے پہلے میچ میں فاسٹ بمقابلہ سلیم حبیب یونیورسٹی کی ٹیمیں مدمقابل تھیں جس میں فاسٹ یونیورسٹی نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 138 رنز بنائے، جواب میں سلیم حبیب یونیورسٹی نے 139 رنز کا ہدف 19.1 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ سلیم حبیب یونیورسٹی کے فرقان حیدر کو مین آف دی میچ کا اعزاز دیا گیا۔ دوسرا میچ ڈیننگ یونیورسٹی اور زیبول یونیورسٹی کے درمیان کھیلا گیا جس میں زیبول یونیورسٹی نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ڈیننگ یونیورسٹی نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر صرف 172 رنز بنائے جواب میں زیبول یونیورسٹی ہدف کا تعاقب کرنے میں ناکام رہی اور 16.3 اوورز میں 125رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی ۔ میچ اختتام پر ڈیننگ اسکول آف لاء کے احسان ترین کو شاندار کارکردگی پر مین آف دی میچ دیا گیا انہوں نے میچ میں4 وکٹیں حاصل کیں۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے