English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

تیسرا ون ڈے: پاکستان کا زمبابوے کو جیت کیلئے 304 رنز کا ہدف

تیسرے ون ڈے میچ میں پاکستان نے زمبابوے کو جیت کے لیے 304 رنز کا ہدف دے دیا۔

بلاوائیو میں کھیلے جارہے سیریز کے تیسرے اور آخری ون ڈے میچ میں  پاکستان نے زمبابوے کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 303 رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے کامران غلام 103 ،عبداللہ شفیق 50، کپتان محمد رضوان 37 ، صائم ایوب نے 31 اور سلمان آغا نے 30 رنز بنا کر پویلین لوٹے جبکہ طیب طاہر 29 اور عامر جمال 5 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

زمبابوے کی جانب سے سکندر رضا اور رچرڈ نگروا نے 2، 2 جبکہ فراز اکرم اور بلیسنگ موزاربانی نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے زمبابوے کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ٹاس کے بعد کئی گئی گفتگو میں پاکستان ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے کہا کہ ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے ،میچ میں کامیابی کیساتھ سیریز اپنے نام کرنا چاہتے ہیں ،ہم ینگ ٹیلنٹ کو چانس دے رہے ہیں تاکہ چیمپئنز ٹرافی میں مدد مل سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے