ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جنوبی افریقا ون ڈے سیریز:اہم کھلاڑیوں کی قومی ٹیم میں واپسی کا امکان

جنوبی افریقا ون ڈے سیریز کے لیے قومی ٹیم میں اہم کھلاڑیوں کی واپسی کا امکان ہے۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق دورہ جنوبی افریقا کے لیے قومی ٹیم کے اہم کھلاڑیوں کی اسکواڈ میں واپسی کے حوالے سے مشاورت کا سلسلہ اپنے آخری مرحلے میں ہے۔ اس دوران بابر اعظم، نسیم شاہ، شاہین شاہ آفریدی اور فخر زمان  کے ناموں پر غور کیا جا رہا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی کے پیش نظر سلیکشن کمیٹی نے فخر زمان کو قومی ٹیم کے لیے اہم کھلاڑی قرار دیا ہے، اسی بنیاد پر انہیں وائٹ بال فارمیٹ میں ٹیم میں کا حصہ بنایا جا سکتا ہے۔

واضح رہے کہ جنوبی افریقا کیخلاف اسکواڈ کا اعلان زمبابوے کے خلاف ون ڈے سیریز کے اختتام اور ٹی20 سیریز کے آغاز پر ہونے کا امکان ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں