English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

معمار اسپورٹس اور گولڈن اسٹار نے ڈسٹرکٹ سینٹرل فٹبال چیمپئن شپ کوارٹر فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا

کراچی: ڈی ایف اے ڈسٹرکٹ فٹبال ٹورنامنٹ میں معمار اسپورٹس سینٹرل ٹیم کے کھلاڑیوں کا گروپ فوٹو

کراچی (اسپورٹس رپورٹر)معمار اسپورٹس اور گولڈن اسٹار نے پری کوارٹر فائنل میں بالترتیب خلیق میموریل اور بلوچ اسٹار کو شکست دے کر کوارٹر فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کر لیا۔سکسٹین اسٹارز کے سبزہ زار پر ڈسٹرکٹ سینٹرل فٹبال چیمپئن شپ کے سلسلے میں 2 میچ کھیلے گئے۔پہلے میچ میں معمار اسپورٹس نے 3 گول اسکور اپنے اسٹار فارورڈ ابراہیم کے ذریعے جو کہ انہوں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 31,43ویں اور65ویں منٹ میں گول اسکور کر کے ٹورنامنٹ کی تیسری ہیٹ ٹرک قائم کی۔اور اپنی ٹیم کو کوارٹر فائنل میں جگہ بنانے میںاہم کردار ادا کیا۔دوسرا میچ گولڈن اسٹار ایف سی اور بلوچ اسٹار کے درمیان ہوا۔مقررہ وقت میں بغیر کسی گول کے برابر رہا۔ میچ کو فیصلہ کن بنانے کے لیئے پینلٹی ککس کا سہارا لیا گیا۔5,5 پینلٹی ککس برابر ہونے پر سڈن ذیٹھ کا سہارا لیا گیا۔جس پر گولڈن اسٹار نے 4 کے مقابلے میں 5 گول سے کامیابی حاصل کی۔میچ کی خاص بات گولڈن اسٹار ایف سی کے گول کیپر حسن فاروق کی شاندار کارکردگی تھی۔ جنہوں نے 5 پینلٹی ککس روک کر گراؤنڈ میں موجود تماشائیوں سے داد وصول کی۔ان میچز کو وسیم بلوچ اور بابر نے اپنے معاونین صدیق الرحمن، سید کلیم،رفیق ارکانی اور صابر بلوچ کے ہمراہ سپروائیز کیا۔ جبکہ میچ کمشنر کے فرائض عبدالکریم اور یاسر عرفات نے ادا کئے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے