English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

انڈر19 ایشیاکپ:پاکستان کے ہاتھوں بھارت کو شکست

دبئی:انڈر19 ایشیا کپ میں بھارت کو پاکستان کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑ گیا۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان نے بھارت کو انڈر 19 ایشیا کپ میں 43 رنز سے شکست دے دی۔ پاکستانی ٹیم کے دیے ہوئے 282 رنز کے ہدف میں بھارتی ٹیم 238 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

دبئی میں کھیلے گئے ایونٹ کے تیسرے میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان نے مقررہ 50 اوورز میں7 وکٹوں کے نقصان پر 281 رنز بنائے۔ قومی ٹیم کے اوپنرز نے بھارت کے خلاف سست آغاز فراہم کیا تاہم بغیر کسی نقصان پہلی وکٹ کی شراکت میں160 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی، جب کہ عثمان 60 رنز بناکر وکٹ آؤٹ ہوئے۔

تیسری وکٹ کی شراکت میں محمد ریاض اللہ اور شاہ زیب خان نے 71 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی لیکن ریاض 27 رنز بناکر وکٹ گنوا بیٹھے۔

شاہ زیب خان نے جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے 5 چوکوں اور 10 چھکوں کی مدد سے 159 رنز بنائے۔ دیگر کھلاڑیوں میں ہارون ارشد محض 3، نوید احمد خان اور کپتان سعد بیگ 4، 4، جبکہ فرحان یوسف صفر پر پویلین روانہ ہوئے، فہام الحق 5 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

بھارت کی جانب سے سمرتھ ناگراج نے 3، آیوش مہاترے نے 2 جب کہ کرن چورملے نے ایک وکٹ حاصل کی۔

پاکستان کے دیے ہوئے 282 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بھارت کی ٹیم 48 اوور میں 238 رنز بنا کر پوری پویلین لوٹ گئی۔ بھارت کی جانب سے 67 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ محمد عنان 30، ہرونش پنگالیا 26، ایوش مہاترے 20، کرن چورملے 20، کپتان محمد امان 16، سی آندرے سدھارتھ 15، ویبھو سوریاونشی 1 اور سمراٹھ ناگراج 0 رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔ یُدھاجیت گُہا 13 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔

پاکستان کی جانب سے علی رضا نے 3، عبدالسبحان اور فہم الحق نے 2، 2 جبکہ عثمان خان اور نوید احمد خان نے 1، 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

شاہزیب خان کو 159 رنز کی شاندار اننگ کھیلنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے