English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ویمنز بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ:بھارت سے میزبانی واپس لے لی گئی

اسلام آباد:ویمنز بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ کے لیے بھارت سے ایونٹ کی میزبانی واپس لے لی گئی۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں ہونے والے مینز بلائنڈ ٹی 20 ورلڈ کپ شریک ہونے سے انکار کے بعد بھارت کو بھی ویمنز بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ کی  میزبانی سے محروم کردیا گیا ہے۔

پاکستان کے سید سلطان شاہ ورلڈ بلائنڈ کرکٹ کونسل کے دوبارہ صدر منتخب ہوگئے۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ پاک بھارت میچزنیوٹرل وینیو پر ہوں گے، پاک بھارت بلائنڈز کرکٹ بورڈز کے درمیان ورکنگ ریلیششن شپ قائم ہیں۔

واضح رہے کہ ورلڈ بلائنڈ کرکٹ کونسل کا26 واں اجلاس ملتان میں ہوا، جس میں7 ممالک نے شرکت کی جب کہ بھارت ، انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے بورڈ سربراہ آن لائن شریک ہوئے۔ اس دوران پاکستان میں ہونے والے بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارتی ٹیم کے انکار پر بحث ہوئی۔

ورلڈ بلائنڈ کرکٹ کونسل نے بھارت سے ویمنز بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ کی میزبانی واپس لینے کی تصدیق کردی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے