اسلام آباد(اسپورٹس ڈیسک)چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے قذافی اسٹیڈیم میں جاری تعمیر نو کے کاموں کے جائزے کے لئے اچانک دورہ کیا،53 روز میں اسٹیڈیم کا مجموعی طور پر 80 فیصد کام مکمل کیا گیاجس میں مین بلڈنگ کا گرے اسٹرکچر 100 فیصد، پویلین 90 فیصد جبکہ انکلوژرز کے تعمیراتی کام 75 فیصد مکمل ہوچکا ہے۔ محسن نقوی کو بتایا گیا کہ نشستوں کے لیے اسٹرکچر کی تعمیر اور خندق کا کام آخری مرحلے میں ہے، چیئرمین نشتوں کے لئے تعمیرکردہ آخری اسٹرکچر پر گئے اور آخری نشتوں سے گرائونڈ کے نئے ویو کی تعریف کی۔چیئرمین پی سی بی پویلین کے فلورز پر گئے اور جاری تعمیراتی سرگرمیوں کا مشاہدہ کیا اور خندق کے دونوں طرف دیدہ زیب گرل لگانے کی ہدایت دی۔

