ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

صائم ایوب ایسے جارحانہ مزاج بیٹر ہیں جنہیں تینوں فارمیٹس کھیلنے چاہئیں:شعیب ملک

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے کہا ہے کہ صائم ایوب ایسے جارحانہ مزاج بیٹر ہیں جنہیں تینوں فارمیٹس کھیلنے چاہئیں۔

راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی میں اوپن کوئی بھی کرے لیکن صائم ایوب کا ہونا بہت ضروری ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ہر کنڈیشنز کی پِچز موجود ہیں، دنیا بھر کی ٹیمیں ماڈرن ڈے کرکٹ کھیل رہی ہیں، ہم نے ان ٹیموں کے معیار تک پاکستان کرکٹ کو لے کر جانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ صائم ایوب کو ضائع نہیں کرنا چاہیے ،وہ ناکام بھی ہوں گے لیکن انہیں موقع دینا چاہیے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں