English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

دورہ جنوبی افریقا، احمد شہزاد کی سلیکشن کمیٹی پر شدید تنقید

القمر

لاہور(اسپورٹس ڈیسک )قومی ٹیم کے اوپنر احمد شہزاد نے جنوبی افریقا کیخلاف سیریز میں اہم کھلاڑیوں کو شامل نہ کرنے پر پاکستان کرکٹ بور ڈ کی سلیکشن کمیٹی کو تنقید کا نشانہ بنا یا ہے ۔اپنے یوٹیوب چینل پر گفتگو کرتے ہوئے اوپنر احمد شہزاد نے جنوبی افریقا کے خلاف اعلان کردہ اسکواڈ پر سوال اٹھایا کہ انگلینڈ کے خلاف ہوم سیریز میں لیڈنگ اسپنر ساجد خان، اوپنر فخر زمان اور شاہین آفریدی کو کیوں بٹھایا گیا۔ احمد شہزاد نے سوال اٹھایا کہ ساجد خان جس نے انگلینڈ کو پریشان کیا اور سیریز میں 19 وکٹیں لیں، سلیکٹرز نے جنوبی افریقا دورے کے لیے اسکواڈ کا حصہ ہی نہیں بنایا۔ انہوں نے کہا کہ سلیکشن کمیٹی کو ساجد کا شکریہ ادا کرنا چاہیے تھا کیونکہ ساڑھے 3 سال سے آپ ہار رہے تھے، لوگ آپ کی کرکٹ پر ہنسنے لگے تھے، جب آپ جیت گئے آپ نے دودھ میں سے مکھی کی طرح پلیئر کو نکال کر باہر کردیا۔احمد شہزاد نے فخر زمان کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ آپ کس فٹنس کی بات کر رہے ہیں؟ کیا نعمان یا دیگر کھلاڑیوں نے اپنے فٹنس ٹیسٹ پاس کیے؟ آپ جھوٹ بول کر عوام کو بیوقوف بنا رہے ہیں۔ انہوں نے شاہین آفریدی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے شاہین کو ڈراپ کرکے کیا حاصل کیا؟ ورک لوڈ مینج کو دیکھنا ٹھیک ہے لیکن انہیں کھلانا چاہیے تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے