ویلنگٹن (اسپورٹس ڈیسک ) ویلنگٹن ٹیسٹ میں پہلے روز 15وکٹیں گر گئیں، ہیری برو ک کی سنچری کے باعث انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے روز ہی گرفت مضبوط کر لی۔ نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے درمیان3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے دوسرے ٹیسٹ کے پہلے ر وز ہیری بروک کی شاندار سنچری کے بعد انگلینڈ کی ٹیم پہلی اننگز میں 280 رنز پر آئوٹ ہو گئی۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم نے پہلی اننگز میں 86 رنز پر5وکٹیں کھو دیں۔ ہیری بروک نے سب سے زیادہ 123رنز بنائے، انگلینڈ کے 4 کھلاڑی 43 رنز پر آئوٹ ہو نے کے بعد ہیری بروک اور اولی پوپ نے شاندار پارٹنرشپ قائم کی ۔ اولی پوپ 66 رنز بنا کر آئوٹ ہو ئے۔ ان فارم بروک نے صرف 23ٹیسٹ میں اپنی آٹھویں سنچری بنائی، نیوزی لینڈ کی جانب سے نیتھن سمتھ نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔ نیوزی لینڈکے بیٹر انگلش بولنگ اٹیک کے سامنے مشکلات کا شکار دکھائی دیے ، ان کی ٹیم کے 5کھلاڑی 86 رنز پر ہی پویلین لوٹ گئے۔
