English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ایسا لگ رہا ہے بھارت نے پی سی بی کی شرائط مان لی ہیں، راشد لطیف

القمر

کراچی (اسپورٹس ڈیسک )پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف نے کہا ہے کہ پی سی بی اور بی سی سی آئی کے درمیان ملاقات ہوئی ہے، جس میں ایسا لگ رہا ہے کہ بھارت نے پاکستان کرکٹ بورڈ کی شرائط مان لی ہیں۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مکمل کامیابی نہیں کہہ سکتے کیونکہ بھارتی ٹیم پاکستان چیمپئنز ٹرافی کھیلنے نہیں آرہی ہے، اس بار جو بھارتی میڈیا سے خبریں آئی ہیں وہ درست لگ رہی ہیں۔ راشد لطیف نے کہا کہ معاملات بہتری کی طرف جاتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں، دونوں ممالک چیمپئنز ٹرافی کھیلنا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پی سی بی کی میٹنگ میں مثبت پیشرفت ہوئی ہے جس میں پاکستان نے اپنا اصولی موقف سامنے رکھا ہے۔راشد لطیف نے کہا کہ سننے میں یہی آیا ہے کہ بی سی سی آئی بھارتی حکومت سے پوچھ کر بتائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے