دبئی(اسپورٹس ڈیسک ) ڈی پی ورلڈ انٹرنیشنل لیگ سیزن 3 میں متحدہ عرب امارات کے کھلاڑیوں کے لیے کھلاڑیوں کے انتخاب دبئی میں منعقد ہوا۔ رواں سال ٹورنامنٹ میں شریک 6 ٹیموں نے 12 کھلاڑیوں کا انتخاب جس میں 9 کا تعلق پاکستان سے ہے۔ ابوظہبی نائٹ رائیڈرز نے شاہد اقبال بھٹہ اور ابرار احمد کو چنا ہے ۔ شاہد اقبال بھٹہ اور ابرار احمد نے ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی 20 ڈیویلپمنٹ ٹورنامنٹ 2024 میں بھی متاثر کن کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا، بھٹہ نے آئی ایل ٹی 20پرلز کی نمائندگی کرتے ہوئے 7 اننگز میں 6 وکٹیں حاصل کیں جبکہ ابرار احمد نے دبئی کیپیٹلز ڈیویلپمنٹ کی جانب سے صرف 4 میچوں میں 6 وکٹیں حاصل کیں۔خزیمہ بن تنویر ڈیزرٹ وائپرز ڈیویلپمنٹ کا حصہ تھے وہ وائپرزاسکواڈ کا حصہ بن گئے ہیں دبئی کیپیٹلز نے فرحان خان اور ذیشان نصیر کو ڈیویلپمنٹ ٹورنامنٹ میں بالترتیب 8 اور 10 وکٹوں کے ساتھ بہترین کارکردگی کی بنیاد پر منتخب کیا ہے۔
