ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بگ بیش لیگ، میلبرن اسٹارز کا پاکستان اسٹینڈ متعارف کروانے کا اعلان

میلبرن(اسپورٹس ڈیسک )میلبرن اسٹارز نے بگ بیش لیگ میں ایک بار پھر سے پاکستان اسٹینڈ متعارف کروانے کا اعلان کر دیا۔14 دسمبر سے شروع ہونے والی بگ بیش لیگ میں میلبرن اسٹارز کے پہلے چار ہوم میچز میں فینز پاکستان بے میں بیٹھ سکیں گے، پاکستانی کرکٹ فینز کے لیے میلبرن کرکٹ گرائونڈ میں خصوصی اسٹینڈ ہو گا۔پاکستان کے اسپنر اسامہ میر اس ایڈیشن میں میلبرن اسٹارز کے اسکواڈ کا حصہ ہیں، اس سے قبل حارث رف میلبرن اسٹارز کا حصہ تھے۔میلبرن اسٹارز کا کہنا ہے کہ یہ اقدام پاکستانی کھلاڑیوں کے فینز کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرنے اور ان کی کھیل میں دلچسپی بڑھانے کے لیے کیا گیا ہے، ہم پاکستانی فینز کو اپنی سپورٹ کے اظہار کا موقع فراہم کرنے کے لیے ہمیشہ سے پرعزم رہے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں