English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ:بھارت کو شکست دے کر آسٹریلیا کی ٹاپ پوزیشن

ایڈیلیڈ: ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں بھارت کو شکست دے کر آسٹریلیا ٹاپ پوزیشن پر پہنچ گیا

خبر رساں ایجنسی کے مطابق ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں آسٹریلیا نے بھارت کو ایڈیلیڈ میں شکست دے کر ایک بار پھر ٹاپ پوزیشن حاصل کر لی ہے۔ بھارت کی اس شکست کے بعد ٹیسٹ چیمپئن شپ میں بھارت کا رینک 3 پر پہنچ گیا ہے، جبکہ آسٹریلیا نے 60.71 کے جیت کے تناسب کے ساتھ نمبر ون پوزیشن پر اپنی جگہ مضبوط کر لی ہے۔

انگلینڈ کی جانب سے نیوزی لینڈ کے خلاف 3 میچز کی سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری نے کیویز کی فائنل میں رسائی کا امکان کم کر دیا ہے۔ نیوزی لینڈ کو کرائسٹ چرچ میں 10 وکٹوں سے شکست کے بعد، بھارت کو تیسرے نمبر پر آنا پڑ گیا ہے۔

اس وقت جنوبی افریقا 59.26 فیصد جیت کے تناسب کے ساتھ دوسرے نمبر پر براجمان ہے۔ سری لنکا چوتھے نمبر پر ہے جس کا جیت کا تناسب 50 فیصد ہے، جبکہ انگلینڈ 45.24 فیصد کے ساتھ پانچویں اور نیوزی لینڈ 44.23 فیصد کے ساتھ چھٹے نمبر پر ہیں۔

یاد رہے کہ آسٹریلیا کے پاس ابھی بھارت کے ساتھ ہوم سیریز کے 3 ٹیسٹ اور سری لنکا کے ساتھ اوے سیریز کے 2 ٹیسٹ باقی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے