English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پاکستان نے ہائبرڈ ماڈل پر چیمپئنز ٹرافی کیلیے آئی سی سی سے تحریری یقین دہانی مانگ لی، بھارتی میڈیا کا دعویٰ

دبئی:بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان کی جانب سے ہائبرڈ ماڈل پر چیمپئنز ٹرافی کے انعقاد کے لیے  آئی سی سی سے تحریری طور پر یقین دہانی طلب کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی اور میچز کے حوالے سے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے بدھ کو حتمی اعلان متوقع ہے تاہم بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان نے ہائبرڈ ماڈل کے معاملے پر آئی سی سی سے تحریری یقین دہانی مانگ لی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق  پی سی بی نے مبینہ طور پر بی سی سی آئی  سے بات چیت کے بعد مستقبل کے آئی سی سی ٹورنامنٹس کے ہائبرڈ ماڈل پر تحریری یقین دہانی کا مطالبہ کیا ہے۔

دوسری جانب آئی سی سی ذرائع کے مطابق بھارتی ٹیم حکومتی پالیسی کی وجہ سے پاکستان کا دورہ نہیں کرے گی  جب کہ پی سی بی نے چیمپیئنز ٹرافی کے لیے ہائبرڈ ماڈل کو قبول کرنے پر رضامندی ظاہر کی ہے جس میں بھارت کے میچ دبئی میں کھیلے جائیں گے جبکہ باقی ٹورنامنٹ پاکستان میں کھیلا جائے گا اور اگر بھارت سیمی فائنل اور فائنل تک رسائی حاصل کرتا ہے تو یہ میچز بھی دبئی ہی میں ہوں گے۔

بھارتی میڈیا کے ذرائع کے مطابق  پی سی بی، انٹرنیشنل کرکٹ کونسل سے مستقبل کے بین الاقوامی مقابلوں کے لیے ایک ہائبرڈ ماڈل کے حوالے سے تحریری یقین دہانی چاہتا ہے۔

یاد  رہے کہ چیمپئنز ٹرافی کا ایونٹ19 فروری 2025 سے 9 مارچ تک کھیلا جائے گا لیکن بی سی سی آئی کے کہنے کے بعد اسے پاکستان میں سفر کرنے اور اپنے میچ کھیلنے کے لیے اپنی حکومت کی رضامندی حاصل نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے