پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے کہا ہے کہ سب جانتے ہیں فخر زمان گیم چینجر ہیں لیکن وہ بیمار ہیں اور امید ہے وہ جلد صحتیاب ہو کر ٹیم میں واپس آئیں گے۔
اپنے بیان میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان کا کہنا تھا کہ چیمپئنز کپ میں پانچ ٹیموں سے کافی اچھے لڑکے نکل کر آرہے ہیں ،جنوبی افریقا کے خلاف سیریز ایک نیا چیلنج ہے، دوسرے ملک میں کھیلنا ہمیشہ چیلنج رہا ہے پچز بھی مختلف ہوتی ہیں۔
محمد رضوان نے کہا کہ کونسی ٹیم کہاں کھیلے اس نے ماضی میں کیا پرفارمنس دی وہ معنی نہیں رکھتی،ہمارے تمام کھلاڑی پر امید ہیں ٹیم ہونے کے ناطے کھیلیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ ٹیم نے آسٹریلیا اور زمبابوے میں اچھی پرفارمنس دی ، یہاں بھی بہترین نتائج کے لیے پر عزم ہیں، نئے نئے لڑکے پاکستان کو مل رہے ہیں، سینئیر اور جونئیر کا اچھا کمبی نیشن بن رہا ہے ۔

