English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

جنوبی ا�ریقا کے خلا� سیریز ایک نیا چیلنج ، �خر بیمار �یں،محمد رضوان

ڈربن (اسپورٹس ڈیسک ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے کہاہے کہ جنوبی افریقا کے خلاف سیریز ایک نیا چیلنج ہے۔جنوبی افریقا سے 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے پہلے میچ سے قبل ایک بیان میں کپتان محمد رضوان نے کہا کہ ٹیم نے آسٹریلیا اور زمبابوے میں اچھی پرفارمنس دی ، یہاں بھی بہترین نتائج کیلیے پر عزم ہیں ۔ قومی ٹیم کے کپتان نے اوپنر فخر زمان سے متعلق کہا کہ سب جانتے ہیں فخر گیم چینجر ہیں لیکن وہ بیمار ہیں اور امید ہے جلد صحتیاب ہو کر قومی ٹیم میں واپس آئیں گے۔پی سی بی نے میڈیکل اسٹاف کو فخر زمان کی اچھی دیکھ بھال کا کہا ہے۔ محمد رضوان نے کہا کہ پاکستان کے نئے کھلاڑیوں میں کافی ٹیلنٹ ہے، ہر کھلاڑی کو اپنے رول کا پتا ہے۔محمد رضوان نے کہا کہ اوور سیز سیریز ہمیشہ مشکل ہوتی ہے، چیمپئنز ٹرافی کے لیے اچھی ٹیم بنائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے