English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بحریہ ٹائون چمپئنز ٹرافی، نورپور لائنز نے سٹی پینتھرزکو ہرادیا

راولپنڈی: بحریہ ٹائون ٹی ٹوئنٹی کپ میں نورپور لائنز کے بلے باز کاشارٹ کھیلتے ہوئے شاندار انداز

راولپنڈی(اسپورٹس ڈیسک )بحریہ ٹائون چمپیئنز ٹی 20 کپ کے پانچویں روز کھیلے جانیوالے میچ میں نورپورلائینز کی ٹیم نے لیک سٹی پینتھرز کی ٹیم کو 8وکٹوں سے شکست دیدی ۔ پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پانچویں روزچھٹا میچ لیک سٹی پینتھرز اور نور پور لائینز کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا جس میں نور پور لائینز کی ٹیم نے 8 وکٹوں سے کامیابی حاصل کر لی۔قبل ازیں نور پور لائینز کے کپتان امام الحق نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔لیک سٹی پینتھرز کی پوری ٹیم19.2 اوورز میں 123 رنز بنا کر اوٹ ہو گئی،دانش عزیز نے 34 رنز، عمر صدیق نے 26 رنز اورحیدر علی نے بھی 26 رنز بنائے۔نورپور لائینز کی جانب سے شاہد عزیزنے 4 وکٹ، موسی خان اور خوشدل شاہ نیدو، دو وکٹیں حاصل کیں۔جواب میں نورپور لائینز کی ٹیم نے14.3 اوورزمیں دو وکٹوں کے نقصان پر126 رنز بنا کر میچ میں 8 وکٹوں سے کامیابی حاصل کر لی، امام الحق نے 44رنز، حسن نواز نے بھی 44 رنز اورشاہ زیب خان نے28 رنز ناٹ آئوٹ بنائے۔لیک سٹی پینتھرزکی جانب سے مبصر خان نیایک وکٹ حاصل کی جبکہ ایک کھلاڑی رن آئوٹ ہوا۔نور پور لائینز کے بولر شاہد عزیز کو چار وکٹیں لینے پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے