English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

فٹبال ورلڈکپ 2034: میزبانی سعودی عرب کرے گا

ریاض:فیفا کے صدر نے باضابطہ طور پر اعلان کیا ہے کہ سعودی عرب 2034ء میں فٹبال ورلڈ کپ کی میزبانی کرے گا۔

سعودی عرب کو فٹبال ورلڈ کپ 2034 کی میزبانی کا اعزاز ملنا کھیلوں کی دنیا میں ایک اہم سنگ میل ہے۔ یہ فیصلہ فیفا کے غیر معمولی جنرل اسمبلی اجلاس میں کیا گیا، جس نے سعودی عرب کی میزبانی کو متفقہ طور پر قبول کیا۔

سعودی عرب کے لیے تاریخی لمحہ

سعودی عرب مشرق وسطیٰ کا دوسرا ملک ہوگا جو 2022 کے قطر ورلڈ کپ کے بعد اس عظیم ایونٹ کی میزبانی کرے گا۔سعودی عرب نے ریاض میں درعیہ اور بلیو ارڈ سٹی جیسے جدید مقامات کو تیار کیا ہے جہاں ایونٹ کے انعقاد کے لیے عالمی معیار کی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

واضح رہے کہ سعودی عرب ورلڈ کپ 2034 کی میزبانی کے لیے واحد امیدوار تھا، جس کی وجہ سے اس کا انتخاب پہلے ہی متوقع تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے