English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سید اعجاز علی انڈونیشیا کے قومی آرچری کوچ کے لیے شارٹ لسٹ

القمر

کراچی (اسپورٹس رپورٹر)پاکستان کا اعزاز، پاکستان کے لیول فو ر آرچری کوچ سید اعجاز علی انڈونیشیا کے قومی آرچری کوچ کے لئے شاٹ لسٹ،انٹر ویو کے لئے انڈونیشیابلا لیاگیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان میں یو ایس اے آرچری لیول فور کوچ سید اعجاز علی کو انڈو نیشیا نے اپنے نیشنل آرچری کھلاڑیوں کی تربیت کے لئے دنیا بھر کے معروف کوچز کی موجودگی میں شاٹ لسٹ کر لیا ہے، اس سلسلے میں پاکستان بلکہ بر صغیر کے واحد یو ایس آرچری لیول فور کوچ سید اعجاز علی کو انڈونیشیا آرچری فیڈریشن اوع اسپورٹس حکام نے یو ایس آرچری کے توسط سے انٹر ویو کے لئے انڈونیشیا بلا لیا ہے،اس ضمن میں سید اعجاز علی کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں یو ایس اے آرچری لیول کورسز کے حامل تمام آرچری کوچز کو نا صرف عزت کی نگاہ سے دیکھا جا تا ہے بلکہ ان کی پروفیشنل اپروچ،درست اور موثر کوچنگ حکمت عملی کی وجہ سے دنیا بھر کے ممالک میں انہیں نیشنل ٹیموں کی کوچنگ کے لئے ترجیح دی جا تی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ میں نا صرف پاکستان بلکہ بر صغیر کا واحد یو ایس آرچری لیول فور کوچ ہوں،میری نگرانی میں یو ایس اے لیول تھری اور لیول ٹو کوچز نا صرف پاکستان میں تیار ہو رہے ہیں بلکہ انہیں خلیجی ممالک میں بطور آرچری کوچ ملازمت بھی مل رہی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے