English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ووڈ ورڈ ٹرافی انڈر17کرکٹ ٹورنامنٹ کے پروگرام کا اعلان

کراچی ( اسپورٹس رپورٹر) خالد نفیس چیئرمین آرسی اے کے ٹورنامنٹ کمیٹی نے ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کراچی کے زیر اہتمام میڈی کیم گروپ آف کمپنیز کے تعاون سے منعقد کردہ آرسی اے کراچی ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے پہلے مر حلے کے اختتام کے بعد دوسرے مرحلے ووڈورڈ ٹرافی انڈر-17 انٹر زونل کرکٹ ٹورنامنٹ کے مکمل پروگرام کا اعلان کردیا جس کے مطابق مطابق باقاعدہ میچز بروز پیر 16 دسمبر سے شروع ہو رہے ہیں۔ ٹورنامنٹ میں اس مرتبہ کوارٹر فائنلز میچز کا اضافہ کیا گیا ہے۔ ٹورنامنٹ میں کل 31 میچز کھیلے جائیں گے۔ جس کی تفصیل مندرجہ ذیل ہے : 16 دسمبر زون چار وائٹس بمقابلہ زون پانچ گرین پاک اسٹار گراؤنڈ، 17 دسمبر زون چار بلوز بمقابلہ زون تین بلوز پاک اسٹار گراؤنڈ، زون پانچ وائٹس بمقابلہ زون دو گرین لانڈھی جیمخانہ گراؤنڈ، زون ایک وائٹس بمقابلہ زون پانچ بلوز ینگ فائٹر گراؤنڈ، زون سات وائٹس بمقابلہ زون دو بلوز کے سی سی اے اسٹیڈیم، 18 دسمبر زون تین وائٹس بمقابلہ زون ایک بلوز ینگ فائٹر گراؤنڈ، 19 دسمبر زون چھ وائٹس بمقابلہ زون سات بلوز کے سی سی اے اسٹڈیم، زون ، سات وائٹس بمقابلہ زون پانچ گرین ینگ فائٹر گراؤنڈ، 20 دسمبر زون دو وائٹس زون چھ بلوز کے سی سی اے اسٹیڈیم، 23 دسمبر زون تین بلوز بمقابلہ زون سات بلوز ینگ فائٹر گراؤنڈ، زون تین وائٹس بمقابلہ زون دو گرین کے سی سی اے اسٹڈیم، 24 دسمبر زون چھ وائٹس بمقابلہ زون چار بلوز کے سی سی اے اسٹیڈیم ، زون پانچ وائٹس بمقابلہ زون ایک بلوز لانڈھی جیمخانہ گراؤنڈ ، زون ایک وائٹس بمقابلہ زون چھ بلوز ینگ فائٹر گراؤنڈ ، 26 دسمبر زون پانچ بلوز زون چھ بلوز ینگ فائٹر گراؤنڈ ، زون چار وائٹس بمقابلہ زون دو بلوز کے سی سی اے اسٹیڈیم ، 30 دسمبر زون چار بلوز بمقابلہ زون سات بلوز پاک اسٹار گراؤنڈ ، زون دو وائٹس بمقابلہ زون ایک وائٹس کے سی سی اے اسٹیڈیم ، 31 دسمبر زون زون چھ وائٹس بمقابلہ تین بلوز کے سی سی اے اسٹڈیم ، زون دو گرین بمقابلہ زون ایک بلوز ینگ فائٹر گراؤنڈمیں کھیلاجائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے