English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

شام میں امریکی فضائی حملوں میں داعش کے 12 جنگجو ہلاک

امریکی فورسز نے پیر کے روز شام میں داعش گروپ کے خلاف فضائی حملے کیے، جن میں اس کے ایک درجن جنگجو ہلاک ہو گئے ۔ یہ بات امریکی فوج کے سینٹرل کمانڈ نے سوشل میڈیا پر کہی ۔

یو ایس سینٹرل کمانڈ (CENTCOM) نے سوشل میڈیا پر داعش یا اسلامک اسٹیٹ گروپ کا مخفف آئی ایس آئی ایس استعمال کرتے ہوئے کہا، "داعش کے لیڈروں، کارندوں اور کیمپوں کے خلاف حملے ISIS کو تباہ کرنے، صلاحیت کم کرنے اور شکست دینے کے جاری مشن کے سلسلے میں کیے گئے۔”

سینٹ کمانڈ نے کہا کہ ان حملوں کا مقصد "دہشت گرد گروپ کو بیرونی کارروائیوں سے روکنا اور اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ آئی ایس آئی ایس وسطی شام میں دوبارہ تشکیل پانے کے مواقع تلاش نہ کرے۔”


 بغداد کے شمال مغرب کے ایک علاقے میں داعش کے ایک جھنڈے کے قریب سے ایک گاڑی گزر رہی ہے۔ فائل فوٹو

 بغداد کے شمال مغرب کے ایک علاقے میں داعش کے ایک جھنڈے کے قریب سے ایک گاڑی گزر رہی ہے۔ فائل فوٹو

اس نے مزید کہا، "یہ حالیہ حملے سابق حکومت اور روس کے کنٹرول والے علاقوں میں کئے گئے ہیں جو داعش پر دباؤ بر قرار رکھنے کو یقینی بناتے ہیں ۔”

واشنگٹن جہادی گروپ کو بشار الاسد کی حکومت کے خاتمے کا فائدہ اٹھانے سے روکنے کی کوشش کر رہا ہے جس کا تختہ ایک اسلام پسند باغی اتحاد نے 8 دسمبر کو دار الحکومت پر قبضہ کرنے کے بعد الٹ دیا تھا۔

اس دن، امریکی فورسز نے جنگی طیاروں کے استعمال سے شام میں داعش گروپ سے وابستہ 75 سے زیادہ اہداف کو نشانہ بنایا ۔ ان طیاروں میں بی۔ 52، ایف۔15 اور اے ۔10 شامل تھے ۔

امریکی فورسز کے داعش گروپ کے خلاف ایک بین الاقوامی اتحاد کے حصے کے طور پر شام میں لگ بھگ 900 اور عراق میں تقریباً ڈھائی ہزا ر فوجی موجود ہیں ۔ یہ اتحاد 2014 میں جہادیوں سے نمٹنے کے لیے قائم کیا گیا تھا۔

اس رپورٹ کا مواد اے ایف پی سے لیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے