English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ووڈورڈٹرافی انڈر17انٹرزونل کرکٹ ، زون 4وائٹس کی کامیابی

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کراچی کے زیر اہتمام میڈی کیم گروپ آف کمپنیز کے تعاون سے منعقد کردہ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے دوسرے مرحلے ووڈورڈ ٹرافی انڈر – 17 انٹر زونل کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاک اسٹار گراؤنڈ پر کھیلے گئے میچ زون چار وائٹس نے زون پانچ گرین کو باآسانی 181 رنز سے ہرا دیا۔ زون چار وائٹس نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 6 وکٹوں کے نقصان پر 268 رنز بنائے۔ رعنا اریب آفتاب احمد نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 16 چوکوں کی مدد سے 101 ، عون عباس نے 9 چوکوں کی مدد سے 71 ، حمزہ اعوان نے 24 اور امان اللہ نے 21 رنز بنائے۔ محمد ریحان بشیر اور محمد عثمان احمد نے 2-2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ جواب میں زون پانچ گرین 87 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ محمد عمر قریشی نے 22 رنز بنائے۔ سلو لیفٹ آرم اسپنر محمد مشام نے 23 رنز دیکر 4 جبکہ عرشمان ریاض اور مکرم علی نے 2-2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ کھیل کے اختتام پر اسپورٹس آرگنائزر سید وسیم الحق نے زون چار وائٹس کے رعنا عریب آفتاب احمد کو میڈی کیم مین آف دی میچ ایوارڈ دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے