ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پی ایس ایل 10، ڈرافٹ کراچی یا لاہور میں کروانے پر اتفاق

لاہور(اسپورٹس ڈیسک )پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل ) کے دسویں سیزن کا ڈرافٹ کراچی یا لاہور میں ہی کروانے پر اتفاق کرلیا گیا۔ میڈیارپورٹ کے مطابق اگلے برس 8 اپریل سے 19 مئی تک شیڈول پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) کے ڈرافٹ اور تمام میچز پاکستان میں ہی کرانے پر اتفاق ہوا ہے۔ذرائع کے مطابق 11 جنوری کو شیڈول پی ایس ایل ڈرافٹ کے ساتھ ایلیمینٹر رائونڈ اور فائنل بیرون ملک کرانے کی تجاویز مسترد کردی گئی ہیں، اس کی بنیادی وجہ لاجسٹک اخراجات بتائے جارہے ہیں۔ فرنچائز مالکان کا موقف ہے کہ فی الحال بیرون ملک ڈرافٹ اور میچز کرانا مناسب نہیں ہوگا۔ پی ایس ایل کے ڈرافٹ کیلئے لاہور اور کراچی میں سے کسی ایک شہر کا انتخاب کیا جائے گا، پی ایس ایل میچز کے مجوزہ مقامات میں لاہور، راولپنڈی، کراچی اور ملتان شامل ہیں۔ آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کی میزبانی ملنے کی وجہ سے پی ایس ایل کا میلہ اس بار 8 اپریل سے 19 مئی تک سجے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں