ہرارے(اسپورٹس ڈیسک)افغانستان کے فاسٹ بولر نوین الحق زمبابوے کے خلاف پہلے ٹی 20 میں لائن لینتھ بھول گئے اور 6 گیندوں کا اوور 13گیندوں کا کرایا۔زمبابوے اور افغانستان کے درمیان ٹی 20میچ میں افغانستان نے پہلے کھیلتے ہوئے 6وکٹوں کے نقصان پر 144رنز بنائے۔ زمبابوے کی اننگز کے دوران افغان بالر نوین الحق ایسی لائن لینتھ بھولے کہ ایک اوور میں 6 وائیڈ اور ایک نو بال پھینک ڈالی۔
