English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کوہلی کین گروز کیخلاف وکٹ گنوا کر تنقید کی زد میں آگئے

القمر

ممبئی (اسپورٹس ڈیسک)بھارت اسٹار بلے باز اور مسلسل آئوٹ آف فارم ویرات کوہلی آسٹریلیاکے خلاف جاری ٹیسٹ سیریز میں جلدی آئوٹ ہونے کے بعد تنقید کی زد میں آگئے۔بارڈر ،گواسکرسیریز کے دوسرے اور تیسرے ٹیسٹ میچ میں کینگروز کے خلاف بھارتی ٹاپ آرڈر مسلسل مشکلات کا شکار ہے، وہیں اسٹار بلے باز ویرات کوہلی بھی سیریز میں ایک سنچری کے علاوہ کوئی بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام ہیں۔ تیسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں ویرات کوہلی صرف 3 رنز پر ایک بار پھر آف اسٹمپ کی گیند پر کوور ڈرائیو مارنے کی کوشش میں وکٹوں کے پیچھے کیچ آئوٹ ہوگئے جس کے بعد انہیں تنقید کا نشانہ بھی بنایا جارہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے