English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

مہران سوکرز نے فٹبال چمپئن شپ کا ٹائٹل جیت لیا

القمر

کراچی(اسپورٹس ڈیسک)مہران سوکرز ڈسٹرکٹ سینٹرل فٹبال چمپئن شپ کا کراؤن حاصل کر لیا۔جبکہ سکسٹین اسٹارز نے دوسری پوزیشن حاصل کر لی۔ڈسٹرکٹ سینٹرل فٹبال چمپئن شپ کے فائنل میں سکسٹین اسٹارز اور مہران سوکرز مد مقابل تھیں۔ مقابلے کا آ غا ز انتہائی تیزی سے شروع ہوا۔سکسٹین اسٹار کو ہوم گراؤنڈ کا ایڈوانٹیج جبکہ مہران سوکرز ٹورنامنٹ جیتنے کے لئے فیوریٹ تھی۔ سکسٹین اسٹارز کی جانب سے عثمان علی نے اکیس ویں منٹ میں گول اسکور کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلائی۔وقفہ تک برتری قائم رہی۔وقفہ کے بعد ایک بار پھر مہران سوکرز کی فارورڈ لائن نے متحدہ کوشش کی ۔ جس کے نتیجے میں اڑتالیس ویں منٹ میں عمران اللہ کی کک کو گول کیپر نہ روک سکے۔ میچ برابر کے بعد دونوں ٹیموں کے اسٹرائیکرز نے برتری حاصل کرنے کے لئے ایک دوسرے کے خلاف نہایت شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا۔گول کیپرز کی مزاحمت کی وجہ سے ناکام رہے۔اسی اسکور پر میچ کا اختتام ہوا۔میچ کو فیصلہ کن بنانے کے لیئے 5-5 پینلٹی ککس کا سہارا لیا گیا۔ جس میں مہران سوکرز نے تین کے مقابلے میں چار گول سے کامیابی حاصل کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے