English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

 امریکی فوج نے گوانتانامو بے جیل سے  ملائیشیا کے دو  قیدیوں کو رہا کر دیا

امریکی محکمہ دفاع نے بدھ کے روز کہا کہ اس نے اپنی گوانٹانامو بے جیل سے ملائشیا کے دو قیدیوں کو ان کے ملک واپس بھیج دیا ہےجب کہ کیوبا کی امریکی جیل میں ابھی تک 27 قیدی موجود ہیں۔

امریکی محکمہ دفاع نے ایک بیان میں کہا، ’’ دونوں قیدی، فارق بن امین اورمحمد نذیر بن لیپ، متعدد جرائم کا اعتراف کر چکے تھے ، جن میں جنگی قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے قتل کا ارتکاب، دانستہ طور پر جسم پر شدید زخم لگانا، سازش ، اور جنگی قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے املاک کو تباہ کرنا شامل تھا۔‘‘

محکمے نے کہا ، لیکن انہوں نے 2002 میں بالی کے نائٹ کلب پر حملوں ، اور 2003 میں جکارتہ کے ایک ہوٹل پر حملے کے مبینہ ماسٹر مائنڈ کے خلاف تعاون کیا اور شہادت فراہم کی۔

گوانتانامو بے کا جیل بند ہو سکے گا؟





please wait



No media source currently available

محکمہ دفاع نے کہا کہ ، ان دونوں کے لیے تقریباً پانچ سال قید کی سزا کی منظوری دی جا چکی تھی اور یہ سفارش کی گئی تھی کہ ان دونوں کو بقیہ منظور شدہ سزا کاٹنے کے لیے وطن واپس بھیجا جائے یا کسی تیسرے فریق ، خود مختار ملک میں منتقل کیا جائے ۔

ان کی رہائی کا اعلان، اس کے ایک دن بعد سامنے آیا جب محکمہ دفاع نے کہا کہ کینیا کے ایک شہری کو وطن واپس بھیج دیا گیا ہے۔

گوانٹانامو بے کے کل سب سے زیادہ لگ بھگ 800 قیدیوں میں سے 27 ابھی وہاں باقی ہیں ۔


گوانتاناموبے کا حراستی مرکز، جہاں اب تیس قیدی باقی رہ گئے ہیں۔ 

گوانتاناموبے کا حراستی مرکز، جہاں اب تیس قیدی باقی رہ گئے ہیں۔ 

محکمہ دفاع نے کہا کہ ان میں سے 15 منتقلی کے اہل ہیں ، تین ممکنہ رہائی کے، ایک نظر ثانی کا اہل ہے اور دو کو مجرم ٹھہرا دیا گیا ہے اور سزا سنا دی گئی ہے۔

سبکدوش ہونے والے صدر جو بائیڈن نے2020 کے اپنے انتخابات سے قبل وعدہ کیا تھا کہ وہ گوانتانامو بے جیل بند کرنے کی کوشش کریں گے ، لیکن وہ ابھی تک کھلی ہے ، جب کہ ان کی مدت صدارت ختم ہونے میں ایک ماہ کا ہی عرصہ باقی ہے۔

اس رپورٹ کے لئے معلومات اے ایف پی سے لی گئی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے