English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پیرا لمپکس میڈلسٹ حیدر علی کو 50 لاکھ روپے کا کیش ایوارڈ دیدیا گیا

لاہور(اسپورٹس ڈیسک)پاکستان اسپورٹس بورڈ(پی ایس بی) کی جانب سے پیرا لمپکس میڈلسٹ حیدر علی کو 50 لاکھ روپے کا کیش ایوارڈ دے دیا گیا۔پاکستان اسپورٹس بورڈ نے حال ہی میں منظور کی گئی پالیسی کے تحت پیرالمپکس میں پاکستان کے لیے برانز میڈل جیتنے والے حیدرعلی کو 50 لاکھ روپے کا کیش ایوارڈ دیا۔کیش انعام کا چیک وزیراعظم کے مشیر برائے بین الصوبائی رابطہ رانا ثنا اللہ خان نے حیدر علی کو دیا۔ اس موقع پر وزیراعظم کے مشیر برائے بین الصوبائی رابطہ رانا ثنا اللہ خان کا کہنا تھا کہ حیدر علی نے اپنی محنت اور عزم سے پوری قوم کا سر فخر سے بلند کیا، حکومت کھیلوں کے فروغ اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے ایسے اقدامات جاری رکھے گی۔ پاکستان اسپورٹس بورڈ کے حکام نے بھی اس موقع پر حیدر علی کی کامیابی کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ ایوارڈ ان کی شاندار کارکردگی اور ملک کے لیے خدمات کا اعتراف ہے۔ حکومت کی نئی پالیسی کے تحت دیگر قومی اور بین الاقوامی سطح پر نمایاں کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو بھی انعامات دیے جائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے