ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

چمپئنزٹرافی نیوٹرل وینیو پر اسٹیک ہولڈرز میں اتفاق ہوگیا

دبئی (اسپورٹس ڈیسک )چمپئنز ٹرافی 2025 کے نیوٹرل وینیو کے معاملے پر میزبان پاکستان اور بی سی سی آئی سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز کے درمیان اتفاق ہو گیا۔ذرائع کے حوالے سے میڈیارپورٹس کے مطابق تمام اسٹیک ہولڈرز کا دبئی کے نیوٹرل وینیو پر اتفاق پائے جانے کا قوی امکان ہے اور دبئی سے متعلق جلد حتمی فیصلہ ہونے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق آئی سی سی کی جانب سے چیمپئنز ٹرافی کے شیڈول کا اعلان بھی جلد متوقع ہے، نیوٹرل وینیو کے طور پر کولمبو کو بھی سنجیدگی سے زیر غور لایا گیا۔ یاد رہے کہ چند روز قبل آئی سی سی کی جانب سے چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی کے معاملے پر فیوژن پلان کی منظوری دی گئی جس کے مطابق پاکستان اور بھارت 3 سال تک ایک دوسرے کے ممالک میں میچز نہیں کھیلیں گے اور چیمئنز ٹرافی کے لیے نیوٹرل وینیو کا انتخاب میزبان ملک کی مرضی سے ہوگا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں