قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے کہا کہ بطورٹیم ہمارا یقین ہے کہ محنت کرو اورنتیجہ اللہ پرچھوڑدو، قوم کو اسی قسم کی پرفارمنس کی توقع ہوتی ہے۔
قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان کا جنوبی افریقہ کے خلاف کلین سوئپ فتح پر کہنا تھا کہ یہ ٹیم گیم کی بہترین مثال ہے ، یہ لمحہ ہمیشہ قابل فخرہوتا ہے۔یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستان نے آسٹریلیا اور زمبابوے کے خلاف ون ڈے سیریز جیتی تھی۔
یاد رہے کہ پاکستان نے جنوبی افریقہ کو تیسرے اور آخری ون ڈے میں 36 رنز سے شکست دے کر سیریز میں وائٹ واش کر دیا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان نے آسٹریلیا اور زمبابوے کے خلاف ون ڈے سیریز جیتی تھی۔

