لاہور(اسپورٹس ڈیسک)قومی ٹیم کے اوپنر فخر زمان نے سابق کپتان بابراعظم کو ڈراپ کیے جانے سے متعلق ٹوئٹ پر لب کشائی کرتے ہوئے پی سی بی کو تنقید کا نشانہ بنانے کی تردید کردی ۔ایک انٹر ویو میں فخر زمان نے کہا کہ میرا ٹوئٹ دراصل صحافیوں اور سابق کرکٹرز کیلیے تھا جو بابراعظم کو ڈراپ کرنے کا مطالبہ کررہے تھے، وہ انکی ٹیم میں کارکردگی کو نظر انداز کررہے تھے البتہ میں نے بورڈ پر تنقید نہیں تھی۔ انہوں نے کہا کہ میں نے ایک لمحے سوچا مجھے ٹوئٹ نہیں کرنا چاہیے تھا کیونکہ میرے ایک بیان کو 100 فیصد غلط سمجھا گیا۔
