English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی کیلیےبہت پرجوش ہیں: محمد رضوان

سنچورین (اسپورٹس ڈیسک) قومی وائٹ بال کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے کہا ہے کہ کرکٹ سے محبت کرنے والے ملک کے طور پر ہم سب آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025کی میزبانی کے لیے بہت پرجوش ہیں۔ اپنے ایک بیان میں کہا کہ ون ڈے میں اللہ کی مدد سے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے سے میگا ایونٹ کے لیے جوش و خروش اور ٹیم کی تیاری اور تعمیر میں اضافہ ہوا ہے اور ہم بے تابی سے اپنے ہوم کراڈ کے سامنے کھیلنے اور 8 ٹیموں کے ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے لیے منتظر ہیں۔ رضوان کا کہنا تھا کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی ایک بہترین موقع ہے کیونکہ پاکستان 28 برسوں میں اپنے یہاں پہلے آئی سی سی ایونٹ کا خیرمقدم کرتا ہے اور خاص طور پر چونکہ ہم دفاعی چمپئن ہیں۔ ہم اپنے مداحوں کی امیدوں پر پورا اترنے کی کوشش کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا ملک اپنی شاندار مہمان نوازی کے لیے پہچانا جاتا ہے اور مجھے یقین ہے کہ شائقین نہ صرف ہماری ٹیم کو سپورٹ کریں گے بلکہ دیگر ٹیموں کی کارکردگی کو بھی سراہیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے