ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بابر اعظم نے ٹیسٹ کرکٹ میں اہم سنگ میل عبور کر لیا

سنچورین (اسپورٹس ڈیسک ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسٹاربلے باز بابر اعظم نے ٹیسٹ کرکٹ میں اہم سنگ میل عبور کر لیا۔دائیں ہاتھ کے بیٹر بابر اعظم نے ٹیسٹ کرکٹ میں 4 ہزار رنز مکمل کرلیے ہیں، انہوں نے یہ سنگل میل جنوبی افریقا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں عبور کیا۔بابر اعظم کو ٹیسٹ کرکٹ میں 4 ہزار رنز مکمل کرنے کے لیے صرف 3 رنز درکار تھے، جو انہوں نے جنوبی افریقا کے خلاف ٹیسٹ کے پہلے دن مکمل کرلیے۔البتہ وہ 4 رنز بناکر آئوٹ ہوگئے۔جنوبی افریقا کے خلاف سیریز کا پہلا ٹیسٹ بابر اعظم کے کیریئر کا 56 واں ٹیسٹ میچ ہے۔بابر اعظم ون ڈے ، ٹی ٹوئنٹی اور ٹیسٹ میں 4 ہزار رنز مکمل کرنے والے دنیا کے تیسرے اور پاکستان کے واحد بیٹر ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں