میلبرن(اسپورٹس ڈیسک) آسٹریلوی میڈیا نے باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے پہلے روز ڈیبیو کرنے والے اوپنر سیم کونسٹاس سے ویرات کوہلی کو بدتمیزی کرنے پر مسخرہ اور رونے والا بچہ کہہ کر پکارنا شروع کردیا۔میلبرن میں کھیلے جارہے سیریز کے چوتھے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز ڈیبیو کرنیوالے آسٹریلوی اوپنر سیم کونسٹاس سے الجھ پڑے تھے جس پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ میچ کے 10ویں اوور کے اختتام پر ویرات کوہلی اور سیم کونسٹاس کے آپس میں کندھے ٹکرا گئے جس پر دونوں کے درمیان تکرار ہوئی تاہم عثمان خواجہ اور امپائرز نے بیچ بچا کروا دیا۔واقعہ کے بعد ویرات کوہلی کو تنبیہ کرتے ہوئے میچ فیس کا صرف 20 فیصد جرمانہ اور ایک ڈی میرٹ پوائنٹ دیا گیا۔تاہم آسٹریلوی میڈیا نے جمعہ کی صبح کے اخبارات میں کوہلی کو ‘مسخرہ’ اور جوکر کہہ کر پکارا جبکہ ایک تصویر میں انکے منہ میں بچے کی فیڈر بھی دیکھائی گئی۔ تاہم اب بھارتی میڈیا نے کوہلی کو مسخرہ قرار دینے کو ویرات کوہلی کی بے عزتی قرار دیا ہے۔
