لاہور (اسپورٹس ڈیسک )نیوزی لینڈ کے آل رائونڈر ڈیرل مچل نے پاکستان سپر لیگ کے دسویں ایڈیشن کے پلیئر ڈرافٹ کیلئے باضابطہ طور پر سائن اپ کرلیا۔ پاکستان سپر لیگ سیزن 10 کی تیاریاں عروج پر ہیں اور ڈرافٹنگ کیلئے غیرملکی کھلاڑیوں نے اپنی رضا مندی بھی ظاہر کرنا شروع کردی ہے۔ جمعہ کو نیوزی لینڈ کے آل رانڈر ڈیرل مچل نے بھی پی ایس ایل 10 کھیلنے کی تصدیق کرتے ہوئے پلیئر ڈرافٹ میں خود کو سائن اپ کرلیا ہے۔33 سالہ کیوی آل رائونڈ نے 67 ٹی 20 انٹرنیشنلز میں 7 نصف سنچریوں کے ساتھ 138.01 کے سٹرائیک ریٹ سے 1296 رنز بنائے ہیں، جس میں 48 چھکے اور 91چوکے شامل ہیں جبکہ مجموعی طور پر 212 ٹی 20میچز میں ڈیرل مچل31کی اوسط اور 135.64 کے سٹرائیک ریٹ سے 4605 رنز بنا چکے ہیں۔ ڈیرل مچل نے انٹرنیشنل میچز میں 8 جبکہ مجموعی ٹی 20 میچز میں 77 وکٹیں بھی حاصل کر رکھی ہیں۔
