
کراچی(اسٹاف رپورٹر) : پاکستان واپڈا کی مینز کی اسکواش ٹیم نے شاندار کارکردگی کامظاہرہ کرتے ہوئے “کومبیکس روشن خان قومی ٹیم مینز اسکواش چیمپئن شپ” کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا آرمی نے ویمن ایونٹ کا فائنل جیت کر اپنے اعزاز کا کامیابی سے دفاع کیا پاکستان نیوی کے زیراہتمام مینز اسکواش چیمپئن شپ میں کھیلے گئے مردوں کے فائنل میں واپڈا نے آرمی کو دلچسپ مقابلے کے بعد 2-1 سے شکست دیدی پہلے میچ میں آرمی کے اشعب عرفان نے واپڈا کے نور زماں کو1-3 سے ہرایادوسرے میچ میں واپڈا کے عبداللہ نواز نے آرمی کے صدام الحق کیخلاف 1-3 سے کامیابی حاصل کی تیسرے اور فیصلہ کن میچ میں ناصر اقبال نے آرمی کے حزیفہ ابراہیم کو1-3 سے شکست دے کر واپڈا کو ٹائٹل جتوا دیا سوئی ناردرن نے ایونٹ میں تیسری پوزیشن حاصل کی خواتین ایونٹ کے فائنل میں آرمی نے ٹاپ سیڈ واپڈا کو 0-3 سے اپ سیٹ شکست دیدی پہلے فائنل میں آرمی کی فائزہ ظفر نے واپڈا کی مہوش علی کو 0-3 سے ہرایا جبکہ دوسرے فائنل میں مدینہ ظفر نے صائمہ شوکت کو 0-3 سے قابو کیا زینب خان کو نور العین کے خلاف واک اوور مل گیا۔
