English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سنچورین ٹیسٹ، جنوبی افریقہ نے ڈرامائی انداز میں پاکستان کو شکست دے دی

سنچورین : پہلے ٹیسٹ میں جنوبی افریقا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 2 وکٹوں سے شکست دے دی۔

سنچورین میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ کے چوتھے دن جنوبی افریقا نے 27 رنز اور 3 کھلاڑی آؤٹ سے اپنی دوسری اننگز کا آغاز کیا۔

ایڈم مارکرم اور ٹمبا باووما نے 43 رنز کی شراکت قائم کی، مارکرم 37 رنز بناکر آؤٹ ہوئے  جبکہ  باووما نے 40 رنز کی اننگز کھیلی جس کے بعد 3 کھلاڑی 99 کے مجموعی اسکور پر آؤٹ ہوگئے۔ 

پاکستانی بالر محمد عباس نے جنوبی افریقا کے 6 کھلاڑیوں کو پویلین پہنچایا ، لیکن اُس کے بعد ربادا اور مارکو ینسین جم گئے اورٹیم کو فتح سے ہمکنار کیا۔

 کاگیسو ربادا نے 31 اور ینسین نے 16 رنز ناقابل شکست اسکور کیے، اس فتح کے ساتھ جنوبی افریقا نے سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی ہے۔

پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان سیریزکا دوسرا ٹیسٹ 3 جنوری سے کیپ ٹاؤن  میں شروع ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے