ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سابق انٹرنیشنل کرکٹر ارشد پرویز انتقال کر گئے

پاکستان کے سابق انٹرنیشنل کرکٹر ارشد پرویز 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سابق انٹرنیشنل کرکٹر ارشد پرویز کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ سابق کرکٹر ارشد پرویز کے خاندان اور دوستوں سے تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔

ارشد پرویز نے 1978ء میں انگلینڈ کے خلاف 2 ون ڈے میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی تھی  جس میں انہوں نے 11 رنز بنائے تھے، سابق کرکٹر نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں 248 فرسٹ کلاس میچز میں 14 ہزار 986 رنز اسکور کیے تھے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں