ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پی ایس ایل سیزن 10 کیلئے آسٹریلیا کے میتھیو شارٹ نے بھی رجسٹریشن کرا لی

پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) 2025 کے لیے آسٹریلیا کے وکٹ کیپر بیٹر میتھیو شارٹ نے رجسٹریشن کروا لی۔

 اب تک درجنوں غیر ملکی کھلاڑی پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل)  10 کیلئے سائن اپ کرچکے ہیں۔ اس سے قبل آسٹریلیا کے عثمان خواجہ، ایلیکس کیری ،بنگلایش کے شکیب الحسن، مستفیظ الرحمن اور زمبابوے کے سکندر رضا بھی پی ایس ایل سیزن ٹین کے لیے سائن اپ کر چکے ہیں۔  

 نیوزی لیںڈ کے ڈیرل مچل، جنوبی افریقہ کے رائلی روسو، انگلینڈ کے ڈاوڈ ملان ،جیسن روئے،  ٹام کرن اور ڈیوڈ وِلی بھی پی ایس ایل سیزن 10 کے لیے رجسٹرڈ کر چکے ہیں۔ 

پاکستان سپر لیگ سیزن 10 کے لیے کھلاڑیوں کی رجسٹریشن کا عمل جاری ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ سیزن 10 کا پلیئرز ڈرافٹ 11 جنوری کو گوادر میں ہوگا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں